بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

ایف اے ٹی ایف کو پاکستان پر سب سے بڑا اعتراض کیاتھا؟کب تک پاکستان کلیئر ہوجائیگا؟وزیرخزانہ اسد عمرکا حیرت انگیز انکشاف

datetime 11  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اس میں پاکستان کی کوئی پسند نہیں ہوسکتی، پاکستان بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں شرکت کا مخالف ہے، ایف اے ٹی ایف کو پاکستان پر سب سے بڑا اعتراض کالعدم تنظیموں کو ہائی رسک قرار نہ دینا تھا،یہ تقاضہ ہم نے گزشتہ ہفتے کے روز پورا کردیا ہے ،طرز حکمرانی کے فقدان کے باعث اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی، پاکستان میں کارپوریٹ قوانین میں بہتری لائی جارہی ہے،

کارپوریٹ شعبے میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔پیر کو پاکستان کارپوریٹ گورننس اسسمنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کارپوریٹ گورننس کی بہتری کیلئے نیا قانون درست سمت میں قدم ہے،ایس ای سی پی اس پر عملدرآمد کروائے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی بہتری بنانے کی ضرورت ہے،بیوروکریسی میں ماہرین کی کمپنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کی اکثریت جنرل نالج رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری کمپنیوں کو چلانے کیلئے ماہرین کی ضرورت ہے،حکومت اسی پر کام کر رہی ہے،ہماری کچھ خواہشات معصومانہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چار سال قومی اسمبلی کی صنعت و پیداوار قائمہ کمیٹی کا چیئرمین رہا ،چار سالوں میں کسی ایک سرکاری کمپنی کے بجٹ یا اخراجات بروقت حاصل نہ کر سکا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری کمپنیوں میں کوئی گورننس نہیں،کوئی مالیاتی کنٹرول نہیں،اس لیے حکومت نے ان سرکاری کمپنیوں کو کنٹرول کیلئے ہولڈنگ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔اسد عمر نے کہاکہ یہ کمپنی ان تمام کمپنیوں میں افرادی قوت کے مسائل کو حل کریگی،کابینہ نے اس تبدیلی کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک کے پروکیورمنٹ قوانین پیپرا کے پروکیورمنٹ قوانین سے سخت ہیں ،ہمیں زیادہ کمپنیوں کو سٹاک مارکیٹ پر لانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریگولیٹری اداروں میں افرادی قوت بہترین ہے ان کو فیصلے اور ان پر عملدرآمد کروانا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کمپنیوں کیلئے قوانین پر عملدرآمد کو کم کیا جائے تک وہ آسانی سے کام کر سکیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں شرکت کا مخالف ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت بیانات دئیے۔ اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان پر سب سے بڑا اعتراض کالعدم تنظیموں کو ہائی رسک قرار نہ دینا تھا۔اسد عمر نے کہاکہ یہ تقاضہ ہم نے گزشتہ ہفتے کے روز پورا کردیا۔ اسد عمر نے کہاکہ ہم نے کالعدم تنظیوں کو پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ اب امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ ستمبر میں پاکستان کو کلیئر قرار دیدیا جائے۔

اسد عمر نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اس میں پاکستان کی کوئی پسند نہیں ہوسکتی۔اسد عمر نے کہا کہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف نے کرنا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ ہمارے تحفظات جائز ہیں بھارت نے لابنگ کی ہے۔اسد عمر نے کہاکہ بھارت مختلف کمپنیوں کے ذریعے بھی لابنگ کررہا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ بھارت کہتا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر بلیک لسٹ کرو۔اسد عمر نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے کالز آنا شروع ہوگئی تھیں۔اسد عمر نے کہاکہ فیٹف کی ایک ہی رپورٹ ہوتی ہے۔اسد عمر نے کہاکہ ہر ملک کی اپنی اپنی رپورٹ نہیں ہوتی۔اسد عمر نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کیخلاف الگ رپورٹ دی ہے۔اسد عمر نے کہاکہ بھارت میں پاکستان کیخلاف سیاسی تقریریں ہورہی ہیں اسلئے پاکستان نے بھارت کو ایف اے ٹی ایف گروہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مطالبہ جائز اور درست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…