بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ممکنہ بھارتی جارحیت اورملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ،ہنگامی اقدامات 

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجاول(آن لائن)سجاول میں ممکنہ بھارتی جارحیت اورملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی الرٹ کرتے ہوئے بس اسٹاپ، کورٹس، ہسپتالوں اور تمام عوامی مقامات کی چوکسی اور نگرانی بڑہانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک اہم کوآرڈینیشن اجلاس دربارہال میں ڈپٹی کمشنرسجاول محمد اسماعیل میمن اور وائس چیئرمین ضلع کاونسل سجاول ارباب کامران میمن کے زیر صدارت منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ضلع سجاول کی تمام سیاسی اور سماجی شخصیات اور مختلف اداروں کی عملداروں سمیت صحت، پولیس، روینیو اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن نے کہا کے موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے محکمہ شہری دفاع کا ہونا انتہائی ضروری ہے مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کے ضلع سجاول میں شہری دفاع کا ادارا موجود ہی نہیں اس لیئے ہمیں خود شہری دفاع کی تیاری کرکے اپنے شہریوں کو بھی تربیت دینی ہے۔ انہوں نے کہا کے ہمارے پاس وسائل محدود ہیں مگر ہمارے ہوصلے بلند ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن نے تمام اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے تمام ملازمین کی چھٹیاں ختم کردی گئی ہیں اور ان کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہیاس لیئے تمام ادارے اپنے اپنے دفاتر میں کنٹرول روم بناکر ایک دوسرے سے رابطے مزید مضبوط کریں تاکہ دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کے امکانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیئے تمام ادارے تیار رہیں اور اپنے اداروں کی حکمت عملی اور کانٹیجنسی پلان بنائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجینسی نافذ ہے اس لیئے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف، ادویات اور ایمبولینسز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ میں خون کا بھی بندوبست کیا جائے۔

انہوں نے کہا کے جہاں بھی ان اشیاء کی کمی ہے اس کی فوری آگاہی دے جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں اور علماء کرام پر زور دیا کے موجودہ صورتحال میں امن بھائیچارے اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس کی کنٹرول روم پر فوری اطلاع دی جائے۔ اس موقعے پر وائس چیئرمین ضلع کاونسل سجاول ارباب کامران میمن نے کہا کے ملکی دفاع اور سلامتی کی معاملے پر ساری قوم متحد ہیاور پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہون نے کہا کے ضلع کاونسل امکانی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے کانٹیجنسی پلان بھی مرتب کر دیا ہے اور تمام ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں موجود سیاسی لیڈران نے کہا کے وفاق کے ساتھ لاکھ سیاسی اختلافات سہی مگر ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے ایک ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…