ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اگر جہاد کا اعلان ہوا تو وزارت چھوڑ کر محاذ پرچلا جاؤں گا ،شیخ رشیدکا دبنگ اعلان

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم واہگہ بارڈر سے آسام تک بھارتیوں کی چتا بنا دیں گے، کسی حادثے یا غلط فہمی کی بنیاد پر پاک بھارت جنگ ہو سکتی ہے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھوڑ کر ہم نے جلد بازی نہیں کی، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت محنتی اور پردوں کے پیچھے سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب خبر ملی کہ بھارت ہمارے 8 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے تو ہم نے جواباً بھارت کے 12 ہداف کو نشانے پر رکھا ہوا تھا ہمارا جینا اور مرنا اسلام کے لئے ہے ،اگر جہاد کا اعلان ہوا تو میں وزارت چھوڑ کر محاذ پرچلا جاؤں گا ، مودی کی نفسیات کو سمجھنا بہت ضروری ہے، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت محنتی اور پردوں کے پیچھے سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہیں، اس سارے معاملے میں عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کر تدبر کا ثبوت دیا ہے ،اصل مسئلہ کشمیرکا ہے بھارت کا مسلمان سمجھتا ہے کہ شیخ رشید ہماری آواز ہے، پاکستان ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے ۔ جہاد مسلمانوں کا فرض ہے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھوڑ کر ہم نے کوئی جلدی نہیں کی مجھے خوف ہے کہ کسی حادثے یا غلط فہمی کی بنیاد پر بھی جنگ ہو سکتی ہے۔ پاک چین مثالی تعلقات پر بھی لوگ حسد میں مبتلا ہیں وہ بھی پاک بھارت تنازعے کو ہوا دے سکتے ہیں، ابھی بھی 50 فیصد حالات ہیں کہ پاک بھارت جنگ ہو سکتی ہے۔ ان سارے حالات میں سوائے ترکی اور چین کے کسی ملک نے ہماری حمایت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ بھارت کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے، ہمارا میزائل سسٹم بھارت سے بہت بہتر ہے، میرے بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو کے بعد وہاں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔ ہم موت کے کھلاڑی ہیں موت ہماری محبوبہ ہے شہادت ہماری خواہش ہے ،بچے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ بلیک آئوٹ کب ہو گا اب بلیک آئوٹ کا وقت نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان محنتی شخص ہیں ،کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے میں وزارت کا بھوکا نہیں ہوں۔

وزیراعظم کی پوری کوشش ہے کہ جنگ نہ ہو لیکن انہوں نے کہا کہ ہم ٹیپو سلطان ہیں بہادر شاہ ظفر نہیں ،شیرکی ایک دن کی زندگی گیڈر کی سو سال کی زندگی سے بہتر ہے۔وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ اگر جنگ ہوتی تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی۔ وزیراعظم عمران خان نے اچھا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ متفقہ تھا تمام پارلیمانی لیڈرز اور آرمی چیف فیصلے کے وقت موجود تھے پاکستان کا الیکٹرانک میڈیا دنیا کا سب سے زیادہ زمہ دار ہے۔

تمام اینکرز نے پاکستان کی لڑائی بہترین انداز میں میڈیا پر لڑی، بھارت کی امریکہ سے قربت پریشان کن ہے ۔بھارت کی سیاست میں مودی کلچر ختم نہیں ہو رہا بلکہ جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں ،میں عقل کی بات کرتا ہوں ،میں مودی کی سوچ سے واقف ہو،ں میں کشمیر کی جدو جہد آزادی کا حامی ہوں جب بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں نقصان ہو گا تو وہ پاکستان پر غصہ نکالنے کا سوچے گا ، کشمیرکے چوک چوک سے واقف ہوں۔

مودی کبھی کشمیر کے معاملے پر بات نہیں کرے گا، وہ سپر پاور بننے کا سوچ رہا ہے اور اقوام متحدہ کا مستقل ممبر بننے کا سوچ رہا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کو واہگہ کے راستے چاہ بہار جانے کا موقع ہم فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا 22 کروڑ مسلمان پاکستان کی جانب دیکھ رہا ہے ۔اندر سے پاکستانی ہے وہ مجبوراً بھارتی جماعتوں کو ووٹ دیتے ہیں اب طالبان اور امریکہ کے مذاکرات آخری سٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

افغانستان میں عبوری حکومت کا قیام ممکن ہے جس کو طالبان کی حمایت ہو گی، اس موقع پر کہیں کوئی بم دھماکہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں کبھی سوچ سکتاتھا کہ امریکہ اور شمالی کوریا میں بات چیت ہو گی پاکستان صرف بھارت کو نہیں بلکہ اسرائیل کو بھی کٹکھتا ہے، دنیا کے مسلمان ممالک مشکلات سے دو چار ہیں صرف پاکستان میں تیزی سے آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور حکومت میں کوئی وزیرخارجہ نہیں تھا نواز شریف دیکھنے بغیر پانچ سطریں بھی نہیں پڑ سکتا وہ امریکی صدر سے ملتے وقت بھی چٹ پڑھ کر بات کر رہے تھے، پاکستان لاکھوں لوگوں کی قربانیوں سے بنا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جیسا دور اندیش جنرل نہیں دیکھا ہمیں ایران افغانستان سے الجھانے کی کوشش کی گئی، دوسری جانب بھارت یلغار پر اترا ہوا تھا ہم بھارت کا ستیا ناس کر دیں گے پاکستان قیامت تک رہنے کے لئے بناہے ہم واہگہ سے آسام تک بھارتیوں کی چتا بنا دیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسعود اظہر بیمار ہیں ان میں پلوامیہ جیسا حملہ کرنے کی استطاعت نہیں ۔مودی سرکار کبھی کشمیر پر بات چیت نہیں کرے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…