بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کو سیاسی ذلت اور تنہائی کا شکار کرنے میں بنیادی کردار مریم صفدر اور پرویز رشید کا ہے‘سنگین الزامات عائد کردیئے گئے

datetime 3  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی ذلت اور تنہائی کا شکار کرنے میں بنیادی کردار پرویز رشید اور مریم صفدر کا ہے- ان کے مشوروں پر عمل کر کے ہی نواز شریف اس حال کو پہنچے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے ٹھنڈیٹھنڈے لہجے میں عمران خان صاحب کے لئے گرم گرم بولا ہے۔ پرویز رشید عمران خان صاحب سے بغض، عناد اور حسد کے معراج اولی پر فائز ہیں۔

عمران خان کے امن کے لیے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے اب بھارت میں بھی مودی پر تنقید کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے پرویز رشید کی وزیر اعظم عمران خان پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت میں اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں۔ عمران خان کے خلاف عناد اور بغض ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ آج جبکہ عالمی رہنما اور عالمی میڈیا ہر فورم پر وزیر اعظم عمران خان کے تدبر اور امن پسندی پر ان کی تعریف کر رہا ہے وہاں پرویز رشید جیسے لوگ اب بھی ان پر تنقید کرنے سے باز نہیں آرہے۔ آج جب بھارت کی تیس کروڑ عوام اس مسئلے پر تقسیم ہو چکی ہے۔ آدھی عوام مودی کو گالیاں دیرہی ہے۔ مودی کے پتلے جلائے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا مسلسل اپنی حکومت پر الزام تراشیاں کر رہا ہے۔ بھارت کی فوج کے حاضر سروس افسران اپنی حکومت پر تنقید کے تیر برسا رہے ہیں۔ پرویز رشید صاحب کو یہ کون سمجھائے کہ یہ سب ہمارے کپتان عمران خان کی امن کے لئے کئے گئے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔ جناب پرویز رشید صاحب ان نازک حالات میں سیاست سے باز رہیں اور عمران خان صاحب کے اقدامات پر تنقید سے گریز کریں۔بعد ازاں پاک بھارت کشیدگی پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاک سرزمین کے محافظوں کو میرا سلام، وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں جوانوں کو میں سیلوٹ کرتا ہوں۔مودی کو اپنی فوج اور میڈیا سمیت شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔

ہم نے ان کا زندہ پائلٹ بھیجا اور انہوں نے ہمارے شہری کی میت بھیجی۔مودی میں زرا سی بھی شرم باقی ہے تو سیاست چھوڑ دے۔مودی کو میرا مشورہ ہے کہ واپس گجرات جا کر ریلوے سٹیشن پر چائے کا ڈھابہ لگا لے۔بھارت یاد رکھے کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کی قیادت میں تمام پاکستانی متحد ہیں۔ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن کسی بھی جارحیت کے جواب میں منہ توڑ جواب دیں گے۔مودی کان کھول کر سن لو یہ پاکستان ہے جان اپنی اور جان تو سب کو پیاری ہے۔بھارت کی صرف غلط فہمی ہے کہ پاکستان کو شکست دے سکتاہے۔بھارت کی اپنی بہادری صرف فلموں تک محدود ہے، حقیقت میں ابھینندن جیسا حال ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…