لاہور( این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کے ستارے آپس میں بہت مماثلت رکھتے ہیں اوردونوں عالم اسلام کی تقدیر بدل دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زائچہ کے مطابق اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو سعودی عرب اپنا وزن پاکستان کے پلڑے میں ڈالے گا اور بھارت کو تیل کی سپلائی بند کر دے گا ۔عمران خان کے دور میں پاکستان غیر ملکی قرضوں سے
نجات حاصل کرے گا جس میں عرب ممالک کی پانچ شخصیات اہم کردار ادا کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایماء پر بھارتی جادوگروں نے سعودی ولی عہد کے پاکستان کی جانب جھکائو کوختم کرنے کیلئے عمل شروع کر رکھا ہے لیکن انہیں اس میں انہیں ناکامی ہو گی ۔ شہزادہ کی پیدائش 31اگست1985اور ابھار مشتری ہے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور عمران خان کی ستارے انتہائی روشن ہیں اور دونوں طویل حکمرانی کریں گے ۔



















































