منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

پی آئی اے ملک کے چار بڑے ائر پورٹس سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا،متعدد ممالک کو پروازیں عارضی طورپر بند کرنے کے احکامات جاری

datetime 2  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پی آئی اے نے چار روز تک فضائی حدود کی بندش کے بعد ملک کے چار بڑے ائر پورٹس کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیاہے ۔ان ائر پورٹس سے پی آئی اے کی معمول کی شیڈول پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔ وفاقی وزیر ہوابازی محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ مسافرں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور خاص طور پر سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافروں کو پروازوں میں ترجیح دی جائے کیونکہ ان کو ویزہ کی مدت میں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک پروازوں کی بحالی کے آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے پی آئی اے کارکنان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس بحالی آپریشن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران چار سو سے زائد پروازیں اور پچیس ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔ پروازوں کی بحالی کے بعد تقریباً آٹھ ہزار مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا دیا گیا ہے ۔ پی آئی اے پسنجر سروس، ریزرویشن اینڈ ٹکٹنگ، انجینئرنگ ، فلائٹ سروس ، فلائٹ آپریشنز اور دیگر شعبہ جات کے کارکنان بحالی آپریشن کے دوران مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں تا کہ اس کو کامیابی سے مکمل کیا جاسکے۔پی آئی اے نے فضائی حدود کی بندش کے دوران کراچی سے مسافروں کو زمینی راستے سے لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور اسلام آباد پہنچایا گیا ۔ پی آئی اے کا بیرون ملک مختلف ممالک میں تعینات سٹاف مسافروں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ ؂پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو ارشد ملک نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد حالات معمول پر آجائیں گے لیکن مکمل بحالی تب ہو گی جب ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس سے پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ مزید برآں پی آئی اے کی بیجنگ، کوالالمپور اور بنکاک کے لئے پروازیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں اور حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ کم سے کم وقت میں مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا کے بحالی آپریشن کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے ملک اور قوم کے اس مشکل وقت میں مسافروں کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…