جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کے شاہینوں کی صلاحیتوں کا بھارتی میڈیا بھی معترف پاکستانی طیاروں نے صرف کتنے سیکنڈ میں بھارتی مگ طیار مار گرایا ہندوستان ٹائمز کا اعتراف

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)دو روز قبل پاک فضائیہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھارت کے دو طیارے حدود کی خلاورزی کرنے پر گرائے تھے جس میں ایک بھارتی پائلٹ مارا بھی گیا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا۔جس کے بعد گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا تھا جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی تعریف بھی کی تھی۔

جب کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی صلاحیتوں کابھارتی میڈیا بھی معترف نکلا ہے۔ہندوستان ٹائمز میں چھپنے والے آرٹیکل میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے صرف 90سینکڈز میں مگ طیارہ مار گرایا۔جب کہ بھارتی پائلٹ گرانے والے پاکستانی پائلٹ حسن محمود صدیقی کی بھی سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کی تصاویر گردش کرنے لگیں۔ پاک فضائیہ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر حسن نے کل صبح بھارتی جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر مار گرایا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے قوم کے اس ہیرو کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمیں آپ پر فخر ہے ، آج آپ نے بھارتی طیاروں کو گرا کر ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی۔پاک فضائیہ کے بہادر سپوت اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی نارتھ کراچی میں عثمان پبلک اسکول کے طالبعلم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1999ء میں عثمان پبلک اسکول سے میٹرک کیا۔ اسکوارڈن لیڈر حسن کے اسکول کے ساتھی احمر خان نے بتایا کہ حسن کو بچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا۔ حسن کے والد کا نام محمود عالم ہے۔ حسن اسکول میں ایم ایم عالم کے بیٹے کے نام سے مشہور تھے۔ انہیں پاک فضائیہ میں جا کر دشمن کے دانت توڑنے کا جذبہ تھا۔ ڈرائنگ کی کلاس میں حسن لڑاکا طیاروں کی تصاویر بناتے تھے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…