اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

پاک بھارک کشیدگی ، اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کے1کھرب20ارب84کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس39600،39500،39400،39300،39200،39100،38000اور38900کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے1کھرب20ارب84کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت137.82فیصدزائدجبکہ85.12فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔منگل کوکاروبارکاآغازملے رجحان میں ہوا،

تاہم بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی خلاف و رزی کے بعدمقامی سرمایہ گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38726پوائنٹس کی نچلی سطح پرریکارڈ کیاگیا،تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 38800پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس785,12پوائنٹس کمی سے38821.67پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق کاروبار میں یک دم ہونے والی مندی پر سرمایہ کاروں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور کاروباری حضرات سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔مجموعی طور پر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے37کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،309کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب20ارب84کروڑ37لاکھ22ہزار638روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب72ارب63کروڑ81لاکھ60ہزار607روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر16کروڑ18لاکھ91ہزار270شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیر کی نسبت9کروڑ38لاکھ18ہزار640 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت115.00روپے اضافے سے2415.00روپے اورآرکوماپاک کے حصص کی قیمت18.57روپے اضافے سے585.00روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے8500.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت46.65روپے کمی سے1242.91روپے ہوگئی ۔منگل کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ33لاکھ86ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت32پیسے کمی سے12.38روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں85لاکھ94ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سے6.04روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس387.50پوائنٹس کمی سے18703.23پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1689.13پوائنٹس کمی سے65268.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس450.10پوائنٹس کمی سے28342.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…