منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی، پرویز رشیدنے پھر نئی بحث چھیڑ دی

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ڈان لیکس پر تنازع کھڑا کیا گیا۔ جسے روز پنکھے سے ہوا چوہدری نثار نے دی۔ ثاقب نثار اور چوہدری نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی۔نواز شریف کی ضمانت سے متعلق پرویز رشید نے کہا کہ علاج کے لئے باہر جانے کا فیصلہ میاں صاحب خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ

اگر شریف خاندان کو ڈیل یا ڈھیل دی جا رہی ہے تو حکومت دوسرے فریق کا نام بتائے۔ مشرف کے باہر جانے پر مخالفین کی زبانیں بند کیوں ہو جاتی ہیں۔ نواز شریف مشرف نہیں ہیں۔ وہ اس دھرتی کے بیٹے ہیں، یہیں رہیں گے اور سیاست کریں گے۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نواز شریف اور ڈیل سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر تھوڑا سا بھی اشارہ کردوں تو بہت سے لوگوں کی جگ ہنسائی اور کئی لوگوں کی عزت میں اضافہ ہو لیکن اس کو پردے میں رہنے دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…