جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ملک بھر میں شدیدبارشوں کا امکان،سیلابی صورتحال کا خدشہ، طاقتور سسٹم کب ملک میں داخل ہوگا،ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 24  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) ماہرین موسمیات نے روا ں ہفتے ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا بارش برسانے والا کمزور سلسلہ آج پیر کو پاکستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں بلوچستان، وسطی و بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش جب کہ سندھ کے بعض مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو بارشوں کا باعث بننے والا ایک طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوگا جس کے

نتیجے میں مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارشیں اور ڑالہ باری جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی قوی امکان ہے۔شدید بارشوں اور برفباری کے باعث گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مٹی اور برف کے تودے گرنے کے خدشات ہیں جب کہ بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش اور برفباری کی وجہ سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کئی سال سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے جب کہ آبی ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…