پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسرائیل سے تعلقات کی کوششیں،پرویزمشرف کے بیان کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سینیٹر شیری رحمان نے پرویز مشرف کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کی پریس کانفرنس قوم کے لئے حیران کن ہے،ان کی سیاسی اور جنگی معاملات پر گفتگو لوگوں میں مایوسی پھیلانے کے مترادف ہے۔

پرویز مشرف جوہری جنگ اور ایٹم بم گرانے کے مشوروں سے گریز کریں ، اس وقت خطے میں جنگ چھیڑنے کے نہیں امن قائم کرنے کے مشورے دیے جائے۔شیری رحمان نے کہاکہ پرویز مشرف نے تسلیم کر لیا ہے کے 2005میں بھی وہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر چکے ہیں جو پاکستان کے اصولی موقف کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل سے تعلقات بڑھانے پر حکومت کا کوئی واضع موقف نہی آیا،پاکستان فلسطینی مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون کو کیسے نظر انداز کریگا، اسرائیل فلسطین مسلمانوں کو برداشت نہیں کرتا ایٹمی قوت پاکستان کو کیسے برداشت کرسکتا ہے، اس وقت اسرائیل کے حوالے سے پرویز مشرف کی پریس کانفرنس کا جواز کیا ہے، موجود حکومت پرویز مشرف کی بیانہ پر اپنا موقف بیان کرے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے فلسطینی بھائیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی، پرویز مشرف کے بیانہ سے کئی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔  نائب صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سینیٹر شیری رحمان نے پرویز مشرف کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کی پریس کانفرنس قوم کے لئے حیران کن ہے،ان کی سیاسی اور جنگی معاملات پر گفتگو لوگوں میں مایوسی پھیلانے کے مترادف ہے۔ پرویز مشرف جوہری جنگ اور ایٹم بم گرانے کے مشوروں سے گریز کریں ، اس وقت خطے میں جنگ چھیڑنے کے نہیں امن قائم کرنے کے مشورے دیے جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…