پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

شہباز شریف پر 56کمپنیوں ، آشیانہ سکیم ،رمضان شوگر ملز کے معاملے پر الزامات جھوٹے ثابت ،ن لیگ نے حکومت کو مناظرے کا چیلنج کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اکثریت رکھنے والی حکومتیں نہیں رہیں تو یہ کچھ نشستوں کی اکثریت والے بھی زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتے،شہباز شریف پر 56کمپنیوں ، آشیانہ اقبال سکیم اور رمضان شوگر ملز کے معاملے پر الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ،اب بتائیں اربوں روپے کی کرپشن کہاں ہوئی،جھوٹے الزامات سے تنگ آچکے ہیں ،حکومتی وزراء مناظرہ کرلیں،

نواز شریف اور شہباز شریف کے بخار سے باہر نکل کر اپنی کارکردگی بتائیں،علاج کے معاملے پر نواز شریف کی تذلیل کی گئی ،انکی اصل حیثیت عوام کے سامنے آنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ان خیاات کا اظہار پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عطاء تارڑ سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے پانامہ معاملہ دبانے کے لیے 10 ارب کی پیشکش کی ،ہم نے انہیں لیگل نوٹس بھیجا لیکن کوئی جواب نہیں ملا ،ملتان میٹرو کے معاملے پر لیگل نوٹس بھیجا اس کا بھی عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا ،عمران خان الزام لگاتے ہیں اور پھر ان کی پوری جماعت الزام لگانا شروع کر دیتی ہے ،شہباز شریف پر 56کمپنیوں کا الزام لگا دیا گیا ، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ آشیانہ اقبال میں سرکاری خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا لیکن وفاقی اور صوبائی وزیر جھوٹے کیسز پر اثر انداز ہوتے رہے ،وزرا نے حکومتی وسائل استعمال کرتے ہوئے جھوٹا پروپیگنڈہ کیا ،رمضان شوگر ملز کے معاملے پر بھی الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ، اب بتائیں اربوں روپے کی کرپشن کہاں ہوئی۔ثابت ہو گیا کہ کسی فریق کو فائدہ نہیں پہنچایا گیا ،نیب کے پاس ثابت کرنے کو کچھ نہیں تھا ،شہباز شریف نے خندہ پیشانی سے حالات کا مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ پر پوری عمارت کھڑی کرتے ہیں ، اب وزیر اعظم بتائیں کہ شہباز شریف پر جو الزام لگائے وہ سب جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں اور انکے الزامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ضمیر کے قیدی ہیں وہ کب تک خاموش رہیں گے،ہم نے انہیں کو دن رات کام کرتے دیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات کی بھی حد ہوتی ہے اب ہم تنگ آ گئے ہیں،میں نے ان کے وزراء کو مناظرے کی دعوت دی ، فیاض چوہان کو بھی مناظرے کی دعوت دی لیکن وہ بھاگ گئے۔ ہم وارننگ دے رہے ہیں کہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں ،نواز شریف اور شہباز شریف کے بخار سے نکلیں اور اپنی کارکردگی بتائیں ۔ ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان آپ نے بھارت کو جواب دیا تو ہم نے اسکی تائید کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاروں میڈیکل بورڈز نے کہا کہ نواز شریف کے دل کا علاج ہونا چاہیے مگر علاج کے معاملے پر تین بار کے منتخب وزیر اعظم کی تذلیل کی گئی ،

ہم نے تو ان کے خرچ سے ڈسپرن بھی استعمال نہیں کی،ان کی اصل حیثیت عوام کے سامنے آنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ملک احمد خان نے کہا کہ سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف ہوں ،اکثریت رکھنے والی حکومتیں نہیں رہیں تو یہ کچھ نشستوں کی اکثریت والے بھی زیادہ دیر نہیں رہ سکتے ۔انہوں نے پارٹی رہنما ،سابق رکن اسمبلی رانا تجمل حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔اس موقع پر عطاء تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو چھوٹے کیس میں 133دن نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا۔وزیر اعظم غیر ملکی دوروں میں بھی ملک کی عزت کو خراب کرتے رہے ۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پرانے منصوبوں پر نئی تختیاں لگائی جا رہی ہیں،صاف پانی منصوبے میں شہباز شریف کی کوشش سے 20 فیصد بچت ہوئی ۔ پنجاب میں کوئی گورننس نہیں ،لگتاہے کہ عثمان بزدار تونسہ کے وزیر اعلیٰ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…