جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

مضر صحت کھانے سے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت، تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کردیا،کمرے سے کیا کچھ ملا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  فروری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)مضر صحت کھانے سے5بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کردیاہے،تفتیشی ٹیم نے قصرنازانتظامیہ سے ڈیوٹی چارٹ اور کیڑے مارنے والی دوائی کے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔کراچی میں مضرصحت کھانے سے بچوں اورپھوپھی کی ہلاکت پرایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کردیاہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق کمرے سے بریانی کے دو خالی باکسز ملے تھے، دونوں باکسز اسٹوڈنٹ بریانی سے منگوائے گئے تھے، فیصل زمان اپنی فیملی کے لیے دو ڈبل بریانی کے باکس خرید کر لایا تھا،ایک باکس ایچ ای جے کراچی یونیورسٹی اور ایک باکس ایس جی ایس کورنگی بھجوا دیئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے قصرناز انتظامیہ سے ڈیوٹی چارٹ طلب کرلیا ہے اور ملازمین کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ قصر ناز میں کیڑے مارنے والی دوائی کے متعلق تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔پولیس کی جانب سے مضر صحت کھانے سے بچوں اور پھوپھی کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے احکامات پر ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی ، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ اور ایس پی طارق دھاریجو ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم کراچی پولیس چیف کو پیشرفت سے متعلق آگاہ کرے۔دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل انعام کھرل نے بتایاکہ معاملہ فرانزک بنیاد پر تحقیقات سے حل ہوگا، بیانات لے چکے ہیں اور بہت سے شواہد جمع کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کھانے کے نمونے، پاؤڈرز اور دیگر اشیاء کے نمونے حاصل کیے ہیں، فرانزک تحقیقات کے لئے شواہد پنجاب فرانزک لیب بھیج رہے ہیں جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی اور جامعہ کراچی کو کیمیائی تجزیے بھیج چکے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…