اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا،دھڑا دھڑ نوٹوں کی چھپائی،صرف دو ہفتے کے دوران اوسطاً روزانہ کتنے ارب کے نئے نوٹ جاری کئے گئے؟سٹیٹ بینک کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حکومت کے لیے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا،کھربوں روپے کے قرضے بھی کم پڑ گئے، دو ہفتے کے دوران اوسطاً روزانہ 9 ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے پہلے دو ہفتوں میں 128ارب 67کروڑ 13لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم اس دوران 128 ارب 67 کروڑ روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 49کھرب 73ارب 44کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، حکومت

کچھ عرصہ تو صرف قرض لے کر ہی اخراجات پورے کرتی رہی لیکن اب قرض کے ساتھ ساتھ نوٹوں کی چھپائی بھی شروع ہو گئی ہے۔دو ہفتوں کے دوران حکومت نے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے 99ارب روپے جبکہ کمرشل بینکوں سے 21 کھرب 58ارب روپے قرض بھی لیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے بے تحاشا قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے، اس کو نتیجہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…