بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں ایم کیو ایم لندن پھر سر اٹھانے لگی،پاک سرزمین پارٹی کے کن رہنما ؤں نے واپسی کیلئے رجوع کرلیا؟مصطفی کمال کی پریشانیاں بڑھ گئیں

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے لگا، پاک سرزمین پارٹی کے مستقبل سے مایوس رہنماؤں نے پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیو ایم لندن میں جانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ کراچی میں موجود ایم کیو ایم لندن کے ہمدردوں اور رہنماؤں نے مختلف علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر کارنر میٹنگز بھی شروع کردیں۔

ضلع وسطی اور شرقی میں ناراض اور خاموش رہنماؤں اور کارکنوں کو واپس لانے کے لیے چند افراد کو خصوصی ٹاسک ٹاسک دیا گیا ہے، مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ایم کیو ایم لندن کو ایک بار پھر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اطلاعات کے بعد الطاف حسین کے خلاف کھڑی ہونے والی پاک سرزمین پارٹی زمین بوس ہونے لگ گئی۔ پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے آمرانہ رویے اور پی ایس پی کے رہنماؤں کے قتل کے خلاف پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ مصطفی کمال کے بہنوئی مسلم تاجک نے بھی پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ایس پی کے اندرونی ذرائع کے مطابق پی ایس پی کے متعدد رہنماؤں نے الطاف حسین سے تعلقات کی بحالی اور ایم کیو ایم لندن میں واپسی کے لیے معافی تلافی کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ایس پی رہنما رضا ہارون آجکل لندن میں قائد تحریک سے معاملات کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سینئر رہنماؤں نے پارٹی کو خیرباد کہنے کے فیصلے کے بعد اپنے موبائل بند کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم لندن کو ایک بار پھر سیاسی میدان ’’کھلا‘‘ ملے گا۔ جس کی وجہ سے پی ایس پی میں جانے والے رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید اضطراب پھیلا ہوا ہے، درجنوں کارکنوں نے ایم کیوایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…