منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

جس طرح میری بیوی بیٹی اوربہوکے ساتھ بدسلوکی کی گئی،کوئی غیرت مند آدمی یہ برداشت نہیں کرسکتا،آغا سراج درانی مشتعل، بڑا مطالبہ کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ اس اسپیکرکی کرسی کیساتھ کیاہوا،اس طرح کے کیسزمیں نے بہت بھگتے ہیں،جس طرح میری بیوی بیٹی اوربہوکے ساتھ بدسلوکی کی گئی،میرے بچوں کو سات گھنٹے گن پوائنٹ پر یرغمال رکھا گیا،کوئی غیرت مند آدمی یہ برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نیب اہل کاروں کے خلاف تحقیقات کریں،

میری گرفتاری کے بعد گھر پرچھاپہ مارنے کی روایت اچھی نہیں ہے۔جمعہ کوسندھ اسمبلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے پالیسی بیان میں آغا سراج درانی نے کہا کہ میرے خاندان کی ملک کے لئے قربانیاں ہیں،انکا رویہ ناقابل برداشت ہے،میں یہاں ہوتا مجھے گرفتار کرلیتے،گن پوائنٹ پر انہیں گالیاں دی گئیں۔انھوں نے کہا کہ میں اپنے بچے یہاں لاتا اور وہ آپ اپنے ساتھ ہونے والے معاملات سناتے تو آپ رو پڑتے،دنیا کو آپ نے کیا دکھایا ہے،ہم اسپیکر اور اسکے خاندان کا بھی یہ حشر کرسکتے ہیں۔آغاسراج درانی نے کہاکہ 1985 سے آج تک میرے تمام کاغذات تمام متعلقہ اداروں میں جمع ہیں،یہ اتنے دور ایک دن کے لئے مجھے گرفتار کرنے اسلام آباد آئے،میری گرفتاری کے بعد میرے گھر میں گھسنا یہ روایت بہت بری ہے،میراتعلق درانی قبیلے سے ہے،مجھے دکھ ہوا،کچھ لوگ یہاں بھی بیٹھے ہیں جنہوں نے میرے خلاف بولا،بولنے سے پہلے ثبوت تو ہوں۔انہیں ضرور کہوں گا کہ اپنے گریبان میں جھانکیں،آپ اپنے بیوی بچوں کو بھی دیکھیں،اگر ان کے ساتھ ایسا ہو تو،کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟ آغا سراج درانی کے سامنے آتے تو بتاتا کس کے گھر آئے ہیں،میری گرفتاری کے بعد میرے گھر آئے،فیملی کو ساڑھے سات گھنٹے یرغمال بنایا،میں ابھی بھی سندھ اسمبلی کا اسپیکر ہوں،میں مجرم نہیں ہوں ملزم ہوں۔انھوں نے کہا کہ میرے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا، وزیراعلی سندھ سے درخواست ہے کہ تحقیقات کریں کون تھے وہ لوگ،مجھے کسی چیز کا افسوس نہیں،صرف اس چیئر کا خیال ہے،

اپنے بچے بھی اس چیئر پر قربان کرونگا،پھانسی پر چڑھائینگے چڑھا دیں،میری قیادت کو پھانسی پر چڑھا دیا۔آغاسراج درانی نے کہا کہ ہم بموں سے نہیں ڈرتے چھوٹی چھوٹی بندوقوں سے ڈراتے ہیں،وزیراعلی انکوائری کرائیں،اس ایوان میں رپورٹ پیش کرینگے،کیا میں دہشتگرد تھا،میں کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوں،میرے پاس بہت سارے قونصل جنرل کے پیغامات پڑے ہیں کہ کیا بتاؤں۔انہوں نے کہاکہ آپ پر منحصر ہے میرا ساتھ دیں یا نہیں، آپکی مرضی،مگر میری فیملی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر مجھے افسوس ہے۔میرے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی اسکا مجھے حساب چاہئیے۔آغا سراج درانی تقریر کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔انکی آواز بھر آئی۔اور انھوں نے گلوگیر لہجے میں اپنا خطاب جاری رکھا۔بعد ازاں سندھ اسمبلی میں آغاسراج درانی کی گرفتاری اور ان کے گھر پر چھاپے کے خلاف مذمتی قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں وزیراعلی سندھ سے واقعے کی تفتیش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…