جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بہاولپورمیں کالعدم جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر مدرستہ الصابر اور مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا،بڑا اقدام،بھاری نفری تعینات

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے زیرانتظام بہاولپور میں چلنے والے مدرستہ الصابر اور مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بہاولپور میں واقع کالعدم جیش محمد کے زیر انتظام چلنے والے مدرسے الصابر اور اس سے ملحقہ مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے اور یہاں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مدرسہ اور مسجد مبینہ طور پر کالعدم تنظیم جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر ہے، مدرسے میں 70 سے زائد اساتذہ اور 600 سے زائد طالبعلم زیر تعلیم ہیں جن کی تعلیم جاری رہے گی تاہم پنجاب حکومت اب مدرسے کا نظم و نسق سنبھالے گی اور اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…