جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،سونا بھی مزید سستا ہوگیا

datetime 22  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید14پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںیورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں14پیسے کی کمی ہوئی

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70روپے سے گھٹ کر138.56روپے اور قیمت فروخت138.80روپے سے گھٹ کر138.66روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت139.00روپے سے گھٹ کر138.90روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے156.60روپے سے گھٹ کر156.40 اورقیمت فروخت158.40روپے سے گھٹ کر158.10روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قدر میں50پیسے کی کمی ہوئی جس سے قیمت خرید180.00روپے سے گھٹ کر179.50روپے اورقیمت فروخت181.80روپے سے گھٹ کر181.30روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے36.80روپے سے گھٹ کر36.70روپے اورقیمت فروخت37.10روپے سے گھٹ کر37.00روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم رہی ۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے سے گھٹ کر20.40روپے اور قیمت فروخت21.50روپے پرمستحکم رہی ۔بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1323ڈالرہوگئی

جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی تولہ سونے کی69100روپے سے گھٹ کر 68850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59242روپے سے گھٹ کر59028 روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…