منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پالیسیوں کو نمایاں اور بہتر انداز میں پیش کرنے ،دفاع کیلئے حکومتی ترجمانوں کی تعدادمیں مزید اضافہ،تعداد اتنی ہوگئی کہ نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) حکومت کی پالیسیوں کو نمایاں اور بہتر انداز میں پیش کرنے اوردفاع کیلئے حکومتی ترجمانوں کی تعداد مزید اضافے سے 20تک پہنچ گئی ، نئے شامل ہونے والوں میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اور وزیر ہائیر ایجوکیشن و سیاحت راجہ ہمایوں یاسر شامل ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے

صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ ،میاں محمود الرشید ، فیاض الحسن چوہان ، یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ، ڈاکٹر مراد راس ، سمیع اللہ چوہدری ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر ، سبطین خان ، وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل ، وزیراعلیٰ کے مشیر اکرم گجر ، فیصل حیات جبونہ ، رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری ، وزیرا عظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار ، تحریک انصاف کے رہنما محمد احمد چٹھہ اور شوکت بسرا بطور کو ترجمان مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔مذکورہ افراد پنجاب سپوکس پرسن پی ٹی آئی کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنائیں گے اس میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا ۔مذکورہ افراد بطور ترجمان حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو نمایا ں اور بہتر اندازپیش کرنے سمیت حکومتی پالیسیوں اور ایشوز پر حکومت کا دفاع بھی کریں گے ۔ یہ ترجمان پی ٹی آئی کے سلوگن نیا پاکستان کے تناظر میں پنجاب حکومت کے موقف کا دفاع کریں گے ۔پارٹی کے رہنما عرفان احمد کو ٹی وی ٹاک شوز کیلئے کوآر ڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…