منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا،سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1344ڈالرسے گھٹ کر1335ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں429روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی69600روپے سے گھٹ کر69100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59671روپے سے گھٹ کر59242روپے ہوگئی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے گھٹ کر138.70روپے اور قیمت فروخت138.90روپے سے گھٹ کر138.80روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے اورقیمت فروخت139.00روپے پرمستحکم رہی۔

یوروکی قیمت میں10پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.70روپے سے گھٹ کر156.60روپے اورقیمت فروخت158.50روپے سے گھٹ کر158.40روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید180.00روپے اورقیمت فروخت181.80روپے پرمستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا ،

جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے سے بڑھ کر36.80روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے بڑھ کر37.10روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم رہی ۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.30روپے سے بڑھ کر20.50روپے اور قیمت فروخت21.50روپے پرمستحکم رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…