اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے واضح کیا ہے کہ ہفتہ وارچھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں ۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ہفتہ وار چھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔