کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس40800پوائنٹس سے کم ہو کر40400پوائنٹس کی کم ترین سطح پرآگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے88ارب روپے ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کاآغاز ہی مندی کیساتھ ہوا اور مندی کا تسلسل4دن تک رہنے کی وجہ سے انڈیکس670.43پوائنٹس کم ہو گیا
جبکہ1دن کی تیزی سے انڈیکس نے 144.23پوائنٹس ریکور کئے مگر مجموعی طور پر مندی کے بادل چھائے رہنے سے مارکیٹ قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔اسٹاک ماہرین کا کہنا تھاکہ سیاسی افق پر غیریقینی صورتحال، مالیاتی نتائج کے سیزن میں لسٹڈ کمپنیوں کے مطلوبہ نتائج کا اعلان نہ ہونے کے خدشات نے کیپیٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں کو متاثرکیا جبکہ آٹوموبائل فرٹیلائزراور سیمنٹ سازکمپنیوں کی ماہوار سیلز میں کمی کے باعث ان کے حصص کی فروخت پردباؤ بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق گذشتہ ہفتے شرح سود میں اضافے اور ممکنہ ڈی ویلیوایشن کے خطرات کے پیش نظر مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سرمائے کے انخلا ء کا رجحان رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار رہی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 400.68پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 40887.35پوائنٹس سے گھٹ کر40486.67پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 144.23پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19598.60پوائنٹس سے کم ہو کر19454.37پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29652.80پوائنٹس سے گھٹ کر 29331.22پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کی بڑی لہر آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں 88ارب51کروڑ6لاکھ 83ہزار807روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب30ارب51کروڑ89لاکھ46ہزار9
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41074.82پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر40221.13پوائنٹس کی پست سطح تک بھی گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 6ارب روپے مالیت کے16کروڑ50لاکھ74ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 4ارب روپے مالیت کے 9کروڑ30لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1683کمپنیوں کا کاروبار ہوئے جس میں سے 656کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،940میں کمی اور87کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،دیوان سیمنٹ ،پاک الیکٹرون ،ازگارڈن نائن ،بینک آف پنجاب ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،اینگرو فرٹیلائزر ،لوٹے کیمیکل ،ڈی جی کے سیمنٹ ،میپل لیف سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،پی آئی اے ،بینک اسلامی پاکستان ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،اینگرو پولیمر ،اٹک ریفائنری ،سونیری بینک لمیٹڈ ،صدیق سنز ٹن ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ سر فہرست رہے ۔