پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

40مزید کرپٹ لوگ جیل جانے کے لئے لائن میں ہیں،آئندہ چند دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن )ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایسی مجبوری ہے کہ اگرمیں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا ڈاکو لیٹرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں عمران خان کو معلوم ہیں نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا ابھی40مزید کرپٹ لوگ جیل جانے کے لئے لائن میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں بدھ کی صبح راولپنڈی ریلوے سٹیشن پرراولپنڈی سے ملتان ’’تھل ایکسپریس‘‘کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سعودی دورہ پاکستان کا تاریخی دورہ ہو گاہم نے سعودی پرنس اور یو اے ای کے سربراہ سے ذاتی تعلق بنائے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہماری مجبوری ہے ماضی میں ڈاکو لیٹرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں عمران خان کو پہلے معلوم ہیں نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹاگیا لیکن میں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتاانہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد پر جھاڑو پھرنے والا ہے 40 مزید کرپٹ افراد جیل جانے کے لئے لائن میں ہیں وہ سب جیل جائینگے انہوں نے ایک بار پھر اس مطالبے کو دہرایا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹایا جائے کیونکہ بلی کو دودھ کی رکھوالی نہیں بٹھایا جاسکتاانہوں نے کہا سابقہ ادوار میں غلط منصوبہ بندی کے باعث ریلوے کا نظام بگڑ کر رہ گیا اسے ٹھیک کرنے کے لئے خود ٹرین میں بیٹھ گیا ہوں وزیر اعظم عمران خان نے غریبوں اور مزدوروں کو روزگار کے مقامات پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے راولپنڈی سے میانوالی کا سفر 5 سے3 گھنٹے پر لا رہے ہیں جبکہ در گئی اور خیبر پختونخواہ کے دوسرے علاقوں کو ریل کے ذریعے ملا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہو سکیں تھل ایکسپریس ملتان سے کراچی تک بھی جائیگی یہ ٹرین مزدوروں نے بنائی ہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم نے یہ طے کر لیا ہے کہ مزدوروں کو ایک سکیل دینا ہے اور ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان میں ٹرین کا جال بچھا دینگے اب 20 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے سال میں غریب کے لئے پٹری ڈالونگاکراچی سے پشاور تک تمام ٹریک ڈبل کیا جائے گا اور نالہ لئی بھی بننے جا رہی ہے 14 سال سے جو کالج رکا ہوا ہے اس ماہ اس کا بھی افتتاح ہو جائیگاانہوں نے کہا کہ یہ ٹرین بھی آپ کی اور میں بھی آپ کا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…