اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کو اناڑی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان صاحب ایک ایک کرکے آپ کا میک اپ اتررہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
قوم دیکھ رہی ہے کہ آپ اندر سے مکمل اناڑی تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ خان صاحب آپ کا میک اپ کرکے آپ کو قوم پر مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قرضہ لیا تو موٹروے بنایا، آپ نے قرضہ لے کر کیا کیا۔