اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ علیم خان عثمان بزدار کی راہ میں رکاوٹ تھے انکی گرفتاری عمران خان کے اشارے پر ہوئی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے
جاوید لطیف نے کہا کہ علیم خان وزیراعلیٰ پنجاب کی راہ میں رکاوٹ تھے انہیں راستے سے ہٹایا گیا ہے۔ علیم خان کی گرفتاری پر بہت سے سوالات ہیں ان کی گرفتاری عمران خان کے اشارے پر ہوئی ہے۔