اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

عوام پر پھر بجلی گرا دی گئی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں مزیداضافہ کر دیاگیا،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) عوام پر پھر بجلی گرا دی گئی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں مزیداضافہ کر دیاگیا،نوٹیفیکیشن جاری ،نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کر دیا گیاجس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھانے جانیوالی قیمت سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑیگا۔

نیپرا حکام کے مطابق دسمبر میں کوئلے اور آر ایل این جی سے سستی بجلی پیدا کرنیوالے پلانٹ کم چلائے گئے،اگر یہ پلانٹ چلائے جاتے تو صارفین کو 5 سے 6 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ملتی۔دریں اثناء وفاقی سیکریٹری توانائی (پاورڈویژن) حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی تمام سرکلز میں کارروائیاں جاری ہے اوراس دوران کوئٹہ،پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران سرکلزمیں آپریشن ڈویژنز کاعملہ مقامی پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں اور اس سلسلے میں بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر ایف آئی آرکے اندراج کے علاوہ اُنھیں جرمانہ بھی کیاجارہاہے ۔کیسکوکے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ تین ماہ میں بجلی چوری کے 2364کیسز رپورٹ کئے گئے جن میں سے کیسکونے777کیسز کے رپورٹ قانونی کارروائی اور ایف آئی آرکے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں کوارسال کردی گئی ہے جن میں سے 36بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آردرج کی جا چکی ہے جبکہ اس دوران 24افراد بھی گرفتارکئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بجلی چوروں سے مجموعی طورپر6لاکھ 96ہزار387یونٹس چارج کئے گئے جسکی مالیت ایک کروڑ81لاکھ 98ہزار581روپے بنتی ہے

جن سے کیسکوکی ٹیموں نے چوری شدہ یونٹس کی مدمیں تقریباً ایک کروڑروپے وصول بھی کرلئے ہیں۔ علاوہ ازیں کاررائی کے دوران کیسکوکی ٹیموں نے غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے ہزاروں میٹر تاریں وَدیگربرقی آلات بھی اُتارکر قبضہ میں لئے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں بلاتفریق تما م غیرقانونی طورپربجلی استعمال کرنے والوں اورنادہندگان کے برقی کنکشنز منقطع

کررہی ہے اور اس سلسلے میں تمام نادہندگان کو نوٹسز بھی ارسال کردئیے گئے ہیں ۔لہٰذا کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موجودہ بل جمع کرانے کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز صارفین بجلی کے غیرقانونی استعمال سے بھی اجتناب کریں اورتمام صارف اپناانفرادی کرداراداکرتے ہوئے رضاکارانہ طورپر بجلی چوروں کی نشاندہی کو قومی فرض سمجھ کر کیسکوسے تعاون کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…