پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

داعش جنگجوؤں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستان سے تاجکستان منتقلی ، روس نے اپنے ہی وزیر کا بیان مسترد کردیا،وضاحت جاری

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)روسی وزارت خارجہ نے مبینہ طور پر داعش جنگجوؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستان سے تاجکستان منتقل کیے جانے سے متعلق نائب وزیر برائے امور داخلہ ایگور زوبو کے بیان کو مسترد کردیا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایگور زوبو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے زبان پھسلنا قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان۔ تاجکستان کے سرحدی علاقے میں داعش جنگجوؤں کی بڑھتی ہوئی

سرگرمیوں اور توسیع کے حوالے سے روس اور پاکستان کے خدشات مشترکہ ہیں۔ماریہ زاخارووا نے کہا کہ ماسکو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس سرحدوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہر کوشش میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کرے گا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان کی سرحد سے منسلک تمام ممالک کی جانب سے تعاون کی نشاندہی بھی کی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…