بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف سے قومی مفاد میں سیاسی اتحاد کیا ،اتحاد کی 4شرائط کیا تھیں؟ق لیگ نے تفصیلات جاری کردیں،دوٹوک اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ترجمان کامل علی آغا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے قومی مفاد میں سیاسی اتحاد کیا ،شرائط کے نکات کے مطابق تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کو نہ صرف مشاورت میں شامل رکھے گی بلکہ پالیسی سازی میں تمام اتحادیوں کا عمل دخل ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد قومی مفاد میں غیر مشروط نہیں ہوتے۔ تحریک انصاف کے ساتھ چار نکاتی ابتدائی شرائط پر اتحاد کیا جس کے مطابق تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کو مشاورت کا حصہ رکھے گی،

پالیسی سازی میں تمام اتحادیوں کا عمل دخل ہوگا،اتحادیوں کی مشاورت سے پالیسیاں وضع کی جائیں گی اورشراکت اقتدار میں حصہ ارکان کی تعداد کے مطابق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مینگل گروپ نے حکومت کو بلیک میل کیا ، ہم بلیک میلنگ کی سیاست کرتے ہیں اور نہ ہی دباؤ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مداخلت کی سبب ہی وزیر عمار یاسر نے استعفیٰ دیا ، وزیر اعظم نے ہمارے تحفظات پر نوٹس لے لیا ہے اور اسی تناظر میں پرویز خٹک نے چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…