پیرمحل ( آن لائن ) اذان اور خطبہ عربی کے علاوہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر درود پڑھنے پر پابندی گدھا گاڑیوں اور موٹرسائیکل رکشہ جات پر لاؤڈ اسپیکر کا آزادانہ استعمال انتظامیہ خاموش قانون پامال تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر پولیس کی طرف سے پولیس آرڈیننس 2015کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے خلاف مسجدوں کے خطیبوں اور موذن حضرات کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے مگر پیرمحل شہر کے مین بازاروں اور گلی محلہ جات اور اردگرد کے چکوک میں موٹرسائیکل رکشہ جات ،
گدھاگاڑیوں پر کھلے عام لاؤڈ اسپیکر پر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے گدھا گاڑیوں اور لوڈ رکشہ جات پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر مختلف قسم کی ریکارڈ نگ کے ذریعے اور براہ راست سبزی پتیشہ ، برتن وغیرہ فروخت کیے جارہے ہیں سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ مساجد کے خطیبوں اور موذن حضرا ت پر مقدمات کے اندراج کی بجائے گلی گلی محلہ جات اورچکوک میں سرعام گلی کوچوں میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے