منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسیہ ملعونہ کیس فیصلے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا

datetime 30  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) آسیہ ملعونہ کیس کے متنازع فیصلے کے خلاف تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان نے یکم فروری جمعے کو ملک گیر پْرامن ہڑتال کا اعلان کردیا، مرکزی قائم مقام امیرِتحریک لبیک پاکستان علامہ ڈاکٹر شفیق امینی حفظہ اللہ نے یکم فروری بروز جمعے کو ملک بھر میں تمام کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ، سرکاری و نجی ادارے بند رکھنے کی اپیل کردی ڈاکٹر شفیق امینی نے ملک بھر میں تمام مسالک کے آئمہ و خطباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نمازِجمعہ کے اجتماعات میں

آسیہ ملعونہ کیس پر سپریم کورٹ کے غیرشرعی فیصلے کے خلاف شعور اجاگر کریں اور اس غلط فیصلے پر روشنی ڈالیں مساجد کے آئمہ اپنے منبروں کی طاقت سے دجالی میڈیا کا توڑ کریں آسیہ ملعونہ کیس کے فیصلے کے خلاف نمازِجمعہ کے اجتماعات کے بعد پْرامن ریلیاں نکالی جائیں آسیہ ملعونہ کی رہائی کے خلاف احتجاج ہمارا حق تھا لیکن ہم سے احتجاج کا جمہوری حق چھینا گیا ہمارے پرامن دھرنوں میں پولیس اور فورسز نے ہنگامہ آرائی کی، پرامن اور نہتے مظاہرین پر اسٹریٹ فائرنگ یعنی سیدھی گولیاں برسائی گئیں ملک کے مختلف علاقوں سے تحریک لبیک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں علمائے کرام اور تنظیمی عہدے داروں کو دوبارہ غیر قانونی حراست میں لیا گیانہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے ثابت شدہ گستاخ آسیہ ملعونہ کو شک کا فائدہ دے کر گستاخوں کی سہولت کاری کی یہ فیصلہ کبھی قبول نہیں کریں گے اورثابت شدہ گستاخ آسیہ ملعونہ کی بریت آئین سے متصادم اور انصاف کے قتل کے مترادف ہے سپریم کورٹ آسیہ ملعونہ کیس میں کسی بھی گواہ کی شہادت کو غلط ثابت نہیں کرسکی، پھر مجرمہ کو شک کا فائدہ کس بنیاد پر دیا گیا عدالت نے اپنے فیصلے سے تمام مسلمانوں کو شرمندہ کیا ہے آسیہ کیس کے متنازع فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے

آسیہ ملعونہ کیس کے غلط فیصلے کی وجہ سے عدالتوں پر سے عوام کا اعتماد ختم ہوا ہے حکومت نے پہلے برابر کے فریق کی حیثیت سے ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدہ کیاپھر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپاہم سمجھتے ہیں کہ عدالت نے آسیہ ملعونہ کو رہا کرکے ہمارے آقا و مولی کو تکلیف پہنچائی ہے، ہم یہ کبھی معاف نہیں کریں گے ناموسِ رسالت ایمان کا مسئلہ ہے، اس پر کوئی ہم سے سیاست یا سمجھوتے کی توقع نہ رکھے ثابت ہوگیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن آسیہ ملعونہ کو بھگانے کے لیے کیا گیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…