اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کااپنے وزراء4 پر بھی کنٹرول نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پنجاب کو بنی گالا سے چلایا جارہاہے ، عثمان بزدار کا اپنے وزراء4 پر کنٹرول نہیں ہے ،عثمان بزدار کی اہلیت تنازع بن چکی ہے۔ملکی معیشت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے قرض لینا بھی گھاٹے کا سودا ہے ، معیشت پر حکومت کا حال یہ ہے کہ یہ سوجوتے اور سو پیاز کھا رہی ہے۔