اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

بھارتیوں نے عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت قرار دیدیا،جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیا امیدیں باندھ لیں؟

datetime 29  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) بھارتی مندو بین نے وزیر اعظم عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں چاہنے والے ہیں۔عمران خان و زیراعظم بننے سے پہلے بھی دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔ ان کے وزیراعظم بننے کے بعد دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہو گیا۔جب کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔

اگر بات کریں بھارتیوں کی تو وزیراعظم عمران خان ان میں بھی بہت مقبول ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم کی نمائش لندن میں منعقد ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر کی 400 سے زائد معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب میں پاکستان کے نامور ماہر آئین و قانون ، چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کنور محمد دلشاد نے نیشنل دیمو کریٹک فاؤنڈیشن کی جانب سے ملالہ یوسفزئی ، معروف ہدایت کار امجد خان، سنجے سنگلا، اور شاہد خان کو گولڈ میڈل پیش کئے۔ میڈیا رپورٹس کے ملالہ یوسف زئی کی فلم کی نمائش کے موقع پر بھارت ، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے کنور محمد دلشاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایشیا ء کی مقبول ترین شخصیت ہیں اور ان سے توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دور حکومت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا دور شروع ہوگا اور کئی متنازعہ معاملات کا حل نکل آئے گا اور وزیر اعظم عمران خان کو مغرب میں بھی پذیرائی مل رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کے حوالے سے 1960ء کی دہائی کی طرز پر بین الاقوامی برادری میں اعتماد کی فضا ء پیدا ہوگی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرائن پر عمل در آمد سے خطہ میں امن و آشتی کی فضا ء پیدا ہوگی۔

واضح رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھار ت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے۔وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسویں نمبر پر رہے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…