اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

جعلی حکومت اسرائیل کو تسلیم کر نے کی راہیں ہموار کررہی ہے ،مذموم مقاصد میں کا میا ب ہو نے نہیں دیا جا ئیگا، مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کا اعلان کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی) ایم ایم اے کے مر کز ی امیر اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی حکومت اسرائیل کو تسلیم کر نے کی راہیں ہموار کررہی ہے ،مذموم مقاصد میں کا میا ب ہو نے نہیں دیا جا ئیگا،ملین مارچ کا سلسلہ رُکنے وا لا نہیں اب یہ مارچ جلد اسلام آبا د کی طرف بڑھے گا اور جعلی حکمرا نو ں کا ڈھڑن تختہ کر دیا جائیگا، سکھوں کیلئے کوریڈور کھول دی گئی ہے ،

مقبو ضہ اور آزاد کشمیر کے کشمیر یو ں کو ملا نے کیلئے کسی کوریڈور کی بات نہیں کی جا رہی ہے۔وہ اتوار کو یہاں تحفظ نا مو س رسالت ملین مارچ سے خطا ب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کامیا ب ملین مارچ اس بات کا ثبو ت ہے کہ قو م نے الیکشن کے ذریعے جعلی مینڈیٹ حاصل کر نے وا لے حکمرانوں کو تسلیم نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قا دیا نی و یہو د ی نواز جعلی حکومت اسرائیلی کو تسلیم کر نے کی راہیں ہموار کر رہی ہے اور نا مو س رسا لت قا نو ن کو غیر مو ثر بنا نے اور اسلا می قوا نین میں تبدیلی کیلئے کو ششیں شروع کئے ہو ئے ہیں ان کو ان مذموم مقاصد میں کا میا ب ہو نے نہیں دیا جا ئیگا ان یہو دیو ں اور قا دیا نی ایجنٹو ں کا حشر افغا نستا ن میں امریکی فو جیو ں جیسا ہوگا نا مو س رسا لت کی طر ف بڑھنے والے ہاتھ اور زبا ن کاٹ دینگے ۔انہوں نے کہا کہ سکھو ں کو کوریڈور فرا ہم کر دیا گیا ہے لیکن مقبو ضہ اور آزاد کشمیر کے کشمیر یو ں کو ملا نے کیلئے کسی کوریڈور کی بات نہیں کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھا رت کو موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ بلو چستا ن کے بلو چو ں کے ساتھ خود را بطہ کر ے جیسے ہم سکھوں کے ساتھ کر رہے ہیں اور قبا ئلیو ں کو افغا نستا ن میں رسا ئی دی جا رہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ دھا ند لی کی پیداوار حکمرانوں نے پاکستان کے مستقبل کو دا ؤ پر لگا دیا ہے اور اسرائیل کے طیا ر ے کو بھی پاکستان آنے کی اجا زت خفیہ طریقے سے دی گئی انہوں نے کہا کہ فو ج دفا عی قوت ہے بد نا م عمرانی حکومت کی پشت پنا ہی چھوڑ دے جو ں جو ں دن گزر یں گے ۔

ایم ایم اے کے مر کز ی امیر نے کہا کہ سا ہیوا ل اور خیسور کے واقعات انسانی نا مو س پر بد نما دا غ ہیں جن ادارو ں کے افسرا ن اور اہلکارو ں نے یہ ظا لما نہ اور گھٹیا ں حر کتیں کی ہیں ان کو سزا دی جا ئے ور نہ لو گ قا نون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرا نوں نے بھیک مانگ مانگ کر پاکستا ن کی خودار ی کو ختم کر دیا ہے ایک کروڑ نوکر یا ں دینے والے نے ایک کروڑ افراد کو نکا ل دیا 50 لاکھ گھر کا اعلا ن کر نے والے عمر ان خان نے تجاوزات کے نام پر 50 لاکھ گھر گرا کر لو گو ں کو بے روزگار اور بے گھر کر دیا انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرا ن جب آ ئے تو ڈالر 106 روپے کا تھا اب 140 روپے کا ہو گیا ہے قا دیا نی نواز عمران نے پاکستان کی اقتصا د ی کونسل میں ایک قا دیا نی کو دا خل کیا

عوام کے شور ڈا لنے پر اسے نکا ل دیا اب اقتصا د ی کونسل کو بھی غیر فعا ل کر دیا گیا ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آسیہ مسیح کی رہا ئی کے فیصلہ نے پاکستانی قو م کے دلو ں کو مجرو ح کیا ہے۔ تحفظ نا مو س رسا لت ؐ ملین مارچ میں دو قرار داد یں منظور کی گئیں جن میں کہاگیاکہ آسیہ ملعو ن کی رہا ئی مدارس ، مسا جد کے خلاف سا زشو ں اور اسرا ئیل کو تسلیم کر نے کے ایجنڈ ے کی یہ لاکھوں کی تعداد میں عوام بھرپور مذمت کر تی ہے اور عہد کر تی ہے کہ ان سا زشو ں کا ڈٹ کر مقا بلہ کیا جائیگا دو سر ی قرار داد میں معاشی و اقتصا دی پالیسیو ں اور ہو شر با مہنگا ئی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا گیا قرار داد یں جے یو آ ئی کے رہنما ؤ ں مولانا صلا ح الدین ایو بی ایم این اے اور مولانا فضل علی حقا نی نے پیش کیں ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…