اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کو ایک اور بڑا جھٹکا،اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک اور اہم رکن نے استعفیٰ دیدیا ،مستعفی ہونیوالوں کی تعداد 4ہوگئی

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی ) اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ثاقب شیرانی نے استعفیٰ دیدیا ، ذاتی وجوہات کی بنا ء پر استعفیٰ دینے والے ثاقب شیرانی نے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی اکنامک ایڈوائزری کونسل سے ایک اور رکن مستعفی ہوگئے، ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نے استعفیٰ دے دیا،

ثاقب شیرانی کاکہنا ہے کہ نجی وجوہات کی بنا ء پرکونسل چھوڑرہا ہوں۔واضح رہے کہ ثاقب شیرانی ریونیو اور اکنامکس پرایڈوائیزری فراہم کر رہے تھے، کونسل سے اب تک چار ممبران مستعفی ہوچکے ہیں، کونسل میں اٹھارہ ممبران تھے اب چودہ باقی رہ گئے ہیں۔یاد رہے ستمبر 2018 میں حکومت کی جانب سے ماہر معاشیات عاطف میاں کی نامزدگی واپس لینے کے بعد انہوں نے نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت چھوڑ دی تھی اور استعفی حکومت کو بھجوادیا تھا۔بعد ازاں اقتصادی مشاورتی کونسل سے میاں عاطف کو الگ کرنے کے فیصلے پر رکن پروفیسر عمران رسول نے بھی کونسل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کونسل کے رکن عاصم خواجہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے 11 افراد پر مشتمل اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے تھی، جس میں ماہرین تعلیم، ماہرین اقتصادیات اور ترقی کے ماہرین کو شامل کیا گیا تھا۔ اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ثاقب شیرانی نے استعفیٰ دیدیا ، ذاتی وجوہات کی بنا ء پر استعفیٰ دینے والے ثاقب شیرانی نے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی اکنامک ایڈوائزری کونسل سے ایک اور رکن مستعفی ہوگئے، ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نے استعفیٰ دے دیا

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…