منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

datetime 25  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں12پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں12پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.88روپے سے گھٹ کر138.76روپے اور قیمت فروخت138.98روپے سے گھٹ کر138.86روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے گھٹ کر138.70روپے اورقیمت فروخت139.30روپے سے گھٹ کر139.20روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت خرید میں70پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.30روپے سے گھٹ کر136.60روپے اورقیمت فروخت158.80روپے سے گھٹ کر158.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید180.60روپے سے بڑھ کر180.70روپے اورقیمت فروخت182.10روپے سے بڑھ کر182.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اوریواے ای کی قیمت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے سے گھٹ کر36.80روپے اورقیمت فروخت37.30روپے سے گھٹ کر37.10روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.90روپے سے گھٹ کر37.75روپے اورقیمت فروخت38.20روپے سے گھٹ کر38.05روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں30پیسے کی کمی جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے سے گھٹ کر20.50روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…