جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج کے خلاف بھڑکانے پرمولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف مقدمہ ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سیشن عدالت نے مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر مولانا فضل الرحمان کے وکلاء4 سے حتمی دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لئے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار تنزیلہ عمران نے ایڈووکیٹ سلیم چوہدری کی وساطت سے کیس دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی۔ تقریر کے دوران مولانا فضل الرحمان

نے عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکاتے ہوئے کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے، مولانا فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کے موقف کے مطابق شہباز شریف نے بھی عوام کو 14 اگست نہ منانے کی تقلین کی۔ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹاون تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم شنوائی نہ ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…