لاہور (این این آئی) پرائم منسٹر پورٹل پر محکمہ ایکسائز سے متعلق درج شکایتوں کو نمٹانے کیلئے ایکسائز افسران نے حکمت عملی تیار کرلی ۔ موٹر موٹر وہیکل ٹیکس،پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل ٹیکس اور اینٹرٹینمنٹ ٹیکس کی شکایت کو نمٹانے کیلئے چار ای ٹی اوز کی ڈیوٹی لگادی گئی ۔ سیکرٹری ایکسائز شیر عالم نے پرائم منسٹر پورٹل پر شہریوں کی شکایت کے ازالے کیلئے ای ٹی اوز کے الگ الگ اکاوئنٹ بنانے کی ہدایت کردی