حب میں المناک حادثہ،15 افراد زندہ جل گئے

21  جنوری‬‮  2019

حب (این این آئی) ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں15افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی۔بتایاگیا ہے کہ کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں 17 افراد جاں بحق جب کہ 16افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ میں 35 سے زائد مسافرسوار تھے اور مسافر بس کراچی

سے پنجگور جارہی تھی۔ڈی سی شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث کوچ اورٹرک میں آگ لگ گئی اور 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی جب کہ دیگر افراد کوچ میں ہی جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ ڈپٹی کمشنربیلہ کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل کیاسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ڈی سی لسبیلہ نے بتایا کہ بس میں 29 مسافروں سمیت 31 افراد سوار تھے جب کہ بس اور کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…