لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اسمبلی آمد کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کو روک دیا گیا جس کی وجہ سے شہری بارش میں بھیگتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ روز اسمبلی اجلاس
میں شریک ہوئے جس کیلئے پنجاب اسمبلی کی جانب آنے والی شاہراہوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ وزیر اعلیٰ کو گزارنے کیلئے ٹریفک کو 10سے 15منٹ تک مکمل بند رکھا گیا جس کی وجہ سے شہری بارش میں بھیگتے رہے ۔