بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سی ٹی ڈی کے ایک اور مقابلے میں دو نوجوان جاں بحق، ساہیوال کے مقتول کا ساتھی اور خودکش بمبارقرار دیدیاگیا

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانولہ (این این آئی) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک اور مبینہ مقابلے میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ساہیوال میں مشکوک پولیس مقابلے میں 4 شہریوں کے قتل کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا کہ سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں بھی مقابلے میں دو نوجوان قتل کردئیے ، پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سی ٹی ڈی نے نیا حربہ اختیار کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو ساہیوال واقعے میں مرنے والے ذیشان کا ساتھی قرار دیدیا۔ سی ٹی ڈی کے

مطابق گوجرانوالہ میں ہلاک مبینہ دہشتگردوں نے لاہور میں ذیشان کے گھر میں پناہ لے رکھی تھی جو ذیشان کے مرنے کی خبر سن کر وہاں سے فرار ہوئے تاہم حساس اداروں نے ان کا سراغ لگایا جس کے بعد وہ مقابلے میں مارے گئے اور انہوں نے خودکش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خلیل کی فیملی کو ذیشان سے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا اور ذیشان کا مقصد متاثرہ فیملی کی مدد سے دھماکہ خیز مواد خانیوال پہنچانا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…