جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈونلڈ ٹرمپ کاپاکستان کا دورہ ،اپوزیشن کس مقصد کیلئے فوجی عدالتوں کی مخالفت کررہی ہے؟ شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کو عمران خان کے سیاسی تجزیوں کی سمجھ آگئی ہے اور میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ،اللہ تعالیٰ عمران خان کے ساتھ ہے اور پاکستان کے پاس عمرا ن کے سوا کوئی آپشن نہیں،سعودی فرمانروا کے دورہ پاکستان سے جتنی بڑی سرمایہ آرہی ہے لوگ بھول جائیں گے کہ سرمایہ کاری کسے کہتے ہیں ،

اپوزیشن بارگیننگ کیلئے فوجی عدالتوں کی مخالفت کررہی ہے،(ن) لیگ فوجی عدالتوں کو ووٹ دے گی او رجہاں تک پیپلز پارٹی کی بات ہے تو قوم وہ بھی دیکھ لے گی ، شہباز شریف این آر او کیلئے کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں نہیں مل رہا، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں حکومت کی اتحادی (ق) لیگ کہیں نہیں جارہی ،ادارے اور قوم عمران خان کے ساتھ ہے ،(ن) لیگ کا احتساب میں کروں گا اگر روک سکتے ہو تو روک لو میں پبلک اکاؤنٹس میں آرہا ہوں ،شکایات سننے کیلئے کمپلیٹ سیل کھول رہے ہیں ،عمران خان اگلے ہفتے ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کریں گے ، 25جنوری کو کراچی سے نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کے ساتھ ہے اور پاکستان کے پاس عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔ وزیر اعظم کے دورہ قطر کے بعد سعودی عرب کے فرمانروا پاکستان آرہے ہیں اور جتنی بڑی سرمایہ کاری آئے گی لوگ بھول جائیں گے کہ سرمایہ کاری کسے کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کا دورہ کرتا ہوا دیکھ رہا ہوں کیونکہ امریکہ کو سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان نے جو سیاسی تجزیے کئے تھے وہ درست تھے ۔ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آرہی ہے پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر اس کے پاس نہیں جارہا ،ہم نے چین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے معاونت لی ہے اور پاکستان کے پاس امپورٹ بلز کے ادائیگی کیلئے چھ ماہ کے ذخائر موجود ہیں جو پاکستان جیسے ملک کیلئے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں حکومت کے اتحادی کہیں نہیں جارہے ،سارے ادارے اور قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔قوم سوچے ملک میں جو تباہی او رحالات پیدا ہوئے ہیں کیا یہ 100دنوں کے ہیں ،یہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کانتیجہ ہے جو اب ظاہر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے جو کھاتے کھلے ہیں مجھے نہیں پتہ اسے رات کو نیند کیسے آتی ہو گی ، دولت ہی سب کچھ نہیں ہوتا عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔

مجھے تو اپنے بلاول کی فکر اور غم کھائے جارہا ہے ، میں نے اسے پیغام بھیجا ہے کہ اگر سیاست کرنی ہے تو زرداری نہیں بھٹو بنو ۔ شریف خاندان او رزرداری خاندان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بڑی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کو این آر او نہیں مل رہا ۔میں پوری قوم کے سامنے حلف دیتا ہوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا بیشک میری سیاست او روزارت ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ میں نے کسی او ر کو این آر او مانگتے دیکھا نہ سنا

لیکن صر ف ایک ہی آدمی ہے جو این آر او مانگ رہا ہے او روہ شہباز شریف ہے ،لیکن میں اتنا بھولانہیں کہ بتا دوں انہوں نے کس سے این آر او مانگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں قمر زمان کائرہ، لطیف کھوسہ اور مولا بخش چانڈیو جیسے لوگ موجود ہیں وہ سوچیں ان کی قیادت نے ملک کے ساتھ کیا ہے اور میں انہیں کہتا ہوں کہ آپ داغدار نہ ہوں اور بلاول کے ساتھ کھڑے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننے کیلئے خط لکھا ہے اور وزیر قانون نے کہا ہے کہ آپ اس کے لئے اہل ہیں اور فیصلہ کرنا سپیکر کا کام ہے۔

پیر کو عدالت کا فیصلہ ہونا ہے ۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ کس کی فریکونسی سے بول رہا ہے اور اس کا پاسپورڈ کس کے پاس ہے ،آج کل پاسپورڈ کی دم پر پاؤں آیا ہوا ہے ،میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاممبر بننے کیلئے خیرات نہیں مانگ رہا اورمیں اس کے لئے سپریم کورٹ جارہا ہوں ،عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا میں اسے مانوں گا ،لیکن اگر پی اے سی میں مجھ سے زیادہ سینئر ممبر اور تجربے میں زیادہ ہے تو میں اپنا نام واپس لینے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کے خلاف ووٹ ملے ہیں،

اس ملک میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے اگر یہ رہی تو سسٹم کولیپس کر جائے گا اور اس سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ فوجی عدالتوں کو ووٹ دے گی ، یہ صرف اس لئے پھڑپھڑاتے ہیں تاکہ ان کا وزن بڑھے ، کیا فوج اپنے لئے کچھ مانگ رہی ہے بلکہ فوجی عدالتیں ملک میں امن و امان کیلئے ہیں ، میرا ایک ووٹ ہے جو فوجی عدالتوں کے حق میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ اس میں اصلاحات لائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل Iملک کی معیشت میں انقلاب ہوگا ، چین نے فزیبلٹی کے لئے سات ارب روپے مانگے ہیں

اور ہو سکتاہے کہ میرا ایک روز کیلئے چین کا دورہ ہو اور ان سے گزارش کروں گا کہ ریلو ے کے پاس سات ارب روپے اکٹھے نہیں اس کی اقساط کر لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سیاسی بد دیانتی ہے ،جو شخص اربوں کی کرپشن میں مطلوب ہو کیا قانون ایسے شخص کو اس عہدے کی اجازت دیتا ہے ،لیکن عمران خان نے اسمبلی کو چلانے کیلئے ایسا فیصلہ کیا اور یہ اس کی قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے ، لیکن میں اسے غلط فیصلہ کہتا ہوں ۔  انہوں نے کہا کہ جب کہا جائے کہ دانت میں درد ہے ، پٹھہ چڑھ گیا ہے مہرہ ہل گیا ہے تو سمجھو دال میں کچھ کالا ہے اور قوم ان معاملات پر نظر رکھے ۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں کے معاملے پر موقف بارے کہا کہ اپنی قیمت بڑھانے کیلئے بارگیننگ کی جارہی ہے اور قوم کے سامنے آجائے گا ، پیپلز پارٹی نے جو موقف اپنایا ہے اس پر قائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگلے ہفتے ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔فروری میں ٹرینوں میں سفر کروں گا اور اسٹیشنوں پر بھی سوؤں گا، صفائی اور خوش اخلاقی کا ٹرینڈ لارہے ہیں،اسلام آباد میں ایک کال سینٹر اور کمپلین سینٹر کھول رہے ہیں جس سے لوگ براہ راست اپنی شکایات کا اندراج کر اسکیں گے جس کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے،بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو جیلوں میں بھیجنا پڑا تو یہ اقدام بھی اٹھائیں گے اور پہلے چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کریں گے او راس کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ری سٹرکچر کر کے پانچ کمپنیوں کو دو کمپنیوں میں تبدیل کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…