جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ!پہلے مرحلے میں کن کیخلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائیگا؟اہم فیصلہ کرلیا گیا

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( وائس آف ایشیا )محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑے سیاسی رہنماؤں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پہلے مرحلے میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،رانا مبشر، کھوکھر برادران سمیت دیگر اہم رہنماؤں کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ہربنس پورہ میں سرکاری اراضی بیچنے کے الزام میں مقدمہ نمبر80/11 کی دوبارہ انوسٹی گیشن کی جا رہی ہے،باغ ارم کوآپرٹیو سوسائٹی میں کرپشن کے الزامات کے تحت ایم این اے رانا مبشر کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ،ٹھوکر نیاز بیگ سمیت صوبے بھر میں اثاثہ جات اور سرکاری اراضی پر تعمیرات اور چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس لینے پر ایم این اے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے خلاف بھی تحقیقات اور مقدمہ کا سامنا ہے ۔ایم این اے رانا اسحاق اور وائس چیئرمین قسور عزیز شاہ کے خلاف بھی جائیداد کی فروخت پر تحقیقات کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق ٹاؤن ناظم نشتر ٹاؤن سردار شفقت محمود کے خلاف بھی جوہر ٹاؤن میں راستہ جات اور نقشے پاس کروائے بغیر جائیداد کی غیر قانونی منتقلی کے باعث تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں اینٹی کرپشن کے تمام افسران واضح شواہد پر تمام بڑی جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا اور چند روز میں محکمہ اینٹی کرپشن بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف بھی فوری قانونی کارروائی کیلئے متحرک نظر آئے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسحاق ڈار ،رانا مبشر، کھوکھر برادران، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین قصور عزیز شاہ ،ایم این اے رانا اسحاق سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…