منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حج مہنگا کرنا اور قادیان جانے کے لیے قادیانیوں کو سبسڈی دینا مشن تحفظ ختم نبوت سے غداری ہے،حکومت قادیانیت نوازی کا سلسلہ بند کرے،احتجاج نے شدت اختیارکرلی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا علیم الدین شاکر، مولانا محبو ب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ نے لاہور کی مختلف مساجد میں خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے

حج مہنگا کرنا اور قادیان جانے کے لیے قادیانیوں کو سبسڈی دینا مشن تحفظ ختم نبوت سے غداری ہے۔مدینے کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں نے حج کے اخراجات دگنا کر کے مدینہ جانا ہی مشکل بنا دیا۔ مسلمانوں پر حج کے دروازے بند اور قادیانیوں پر انکے سالانہ اجتماع جو کہ قادیان میں منعقد ہوتاہے اس میں شریک ہونیوالے والے قادیانیوں کے لیے سہولت اور سبسڈی فراہم کر کے اسلامیان پاکستان کے زخموں پر نمک پاشی جبکہ غداران ختم نبوت کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی۔ قادیانیت اپنے منطقی انجام کو پہچنے والی ہے قادیانی فتنے کا خاتمہ قریب ہے،ایک وقت آئے گا کہ تلاش کرنے باوجود اس دھرتی پر ایک بھی قادیانی نہیں ملے گاحکومت قادیانیت نوازی کا سلسلہ بند کرے۔ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے،قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں قادیانیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں کو منظم کرنا ہوگا قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے فتنے سے امت مسلمہ کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ حج مہنگا کرنا اور قادیان جانے کے لیے قادیانیوں کو سبسڈی دینا مشن تحفظ ختم نبوت سے غداری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…