جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے پر اہم ترین عہدیدار کوبرطرف کردیاگیا،برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری 

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے پر اہم ترین عہدیدار کوبرطرف کردیاگیا،برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری ،تفصیلات کے مطابق سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔جنید ارشد کی سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کی درخواست پر وفاقی محتسب برائے حقوق خواتین نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آئی جی کو ملازمت سے برطرف کرنے اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

وفاقی محتسب کے فیصلے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی آئی جی جنید ارشد کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔عائشہ سبحانی نے اپنے سابق شوہر کے خلاف وفاقی محتسب برائے حقوق خواتین شکایت درج کروائی تھی۔واضح رہے کہ ستمبر 2018 میں سپریم کورٹ نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جنید ارشد کو فوری گرفتار کرنے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔عائشہ سبحانی نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو معاملے سے متعلق درخواست دی تھی۔درخواست میں ان کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر نے میری غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جبکہ ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے باوجود جنید ارشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کے خلاف معاملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کو بلیک میل کیا اور ان کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے پر اہم ترین عہدیدار کوبرطرف کردیاگیا،برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری ،تفصیلات کے مطابق سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…