بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی ،یتیم بچوں کی سکالر شپ ،شادی گرانٹ میں بھی بڑا اضافہ

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کے لئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی ۔ذرائع نے ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزیٹیڈآفیسرز کے یتیم بچوں کی سکالر شپ 20 سے 50 ہزار روپے سالانہ کردی گئی جبکہ نان گزٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کے لئے سکالرشپ 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کومیٹرک تک سالانہ سکالر شپ

15 سو سے بڑھا کر 5 ہزار کردیاگیا،گزیٹیڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کیلئے شادی گرانٹ 15 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ملے گی۔سروسز حکام کے مطابق ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے ،گریڈ 1تا 10 تک کے ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950سے 5ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…