لاہور (این این آئی) حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،مداخلت کی جا رہی ہے ،دباؤ میں کام کرنے کا عادی نہیں‘اہم وزیر نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا،تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیدیا ۔ عمار یاسر چکوال سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین
اور پرویز الٰہی کو بھجوا دیا ہے ۔جس میں استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ وزارت ملک و قوم کی خدمت کیلئے قبول کی تھی لیکن مجھے کام نہیں کرنے دیا جارہا اور رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، بے جا مداخلت کی وجہ سے ٹھیک سے کام نہیں کر پا رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے دباؤ میں کام کرنے کا عادی نہیں ہوں، وزارت کیلئے نام تجویز کرنے پر قیادت کا مشکور ہوں۔