منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کیا ہوگا؟محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر منگل کو بھی برقرار رہی ٗملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا سب سے سرد مقام استور رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گلگت بلتسان کے ضلع استور میں خون کو جما دینے والی شدید سردی کی وجہ سے مختلف موسمی بیماریوں میں اضافہ بھی ہوگیا ۔استور میں بیماریوں میں اضافے کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کا رش لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے

لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔اسکردو میں منفی 13، بگروٹ میں منفی 11، گوپس اور مالم جبہ میں منفی 9، کوئٹہ میں منفی 8، قلات اور دیر میں منفی 6، جبکہ مری میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے ایک ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں 14، لاہور میں 5، پشاور میں 2، مظفر آباد میں منفی ایک، فیصل آباد میں 3، ملتان میں 4 جبکہ حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند چھانے کا بھی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…