اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بار بار فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق سوال پر صحافی سے اسکی عمر پوچھ لی۔سابق صدر آصف زرداری نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتنی پرانی پرانی باتیں کرتے ہو تمہاری عمر کتنی ہے پہلے مجھے یہ بتاؤ،
پاکستان میں سیاست کو60،70 سال ہونے کو آئے ہیں تم25 سال کی عمر میں اتنے سوال پوچھتے ہو۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو سابق صدر آصف علی زرداری فوجی عدالتوں کی ہر بار توسیع کے سوال کو گول کرگئے۔صحافی نے سوال کیا کہ ایسی کون سے وجوہات ہیں کہ ہر دو سال بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ سامنے آجاتا ہے،ہمارے اداروں میں اصلاحات کیوں نہیں کی جاتیں۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے جواب دینے کے بجائے صحافی سے اس کی عمر پوچھتے ہوئے کہا کہ اتنی پرانی پرانی باتیں کرتے ہو تمہاری عمر کتنی ہے پہلے مجھے یہ بتاؤ؟صحافی نے جواب دیا کہ میری عمر 25 سال ہے،جس پر آصف علی زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پاکستان میں سیاست کو 60،70 سال ہونے کو آئے ہیں تو25 سال کی عمر میں اتنے سوال پوچھتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بار بار فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق سوال پر صحافی سے اسکی عمر پوچھ لی۔سابق صدر آصف زرداری نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتنی پرانی پرانی باتیں کرتے ہو تمہاری عمر کتنی ہے پہلے مجھے یہ بتاؤ، پاکستان میں سیاست کو60،70 سال ہونے کو آئے ہیں تم25 سال کی عمر میں اتنے سوال پوچھتے ہو۔