جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی جانب سے ملاقات سے انکارپر آصف علی زرداری کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا،ماضی کی باتیں یاد کروادیں

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر وپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں پر ہماری پوزیشن واضح ہے ، حکومت مدت میں توسیع بارے بات کریگی تو سوچیں گے۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں نے سابق صدر وپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری

سے سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ جی ڈے اے نہ ہو پی ڈی اے ہو کیا فرق پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف سامنے آ چکا ہے، ہمارے چیئرمین نے فوجی عدالتوں پر واضح موقف اختیار کیا ہے، ہماری پوزیشن واضح ہے۔ایک سوال کہ ماضی میں بھی آپ نے اس معاملے کو حل کرایا تھاپر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماضی میں وزیر اعظم نے مجھ سے بات کی تھی تو میں نے پھر کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر حکومت بات کریگی تو سوچیں گے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ دیکھیں گے۔ایک سوال کہ سنا ہے نواز شریف نے آپ کیساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تو کیا ہوا ہم نے بھی تو ماضی میں ملاقات سے انکار کیا تھا۔ سابق صدر وپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں پر ہماری پوزیشن واضح ہے ، حکومت مدت میں توسیع بارے بات کریگی تو سوچیں گے۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں نے سابق صدر وپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ جی ڈے اے نہ ہو پی ڈی اے ہو کیا فرق پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…