منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے، بھارت میں ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جان کر کشمیری بھی خوش ہو جائینگے

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر اور پنجاب کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فوجی پریڈ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اس وقت ہندو جنونیت اور پاکستان دشمنی کے باعث جہاں مسلمانوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں دیگر اقلیتیں بھی حکومت، انتظامیہ ،پولیس اور فوج سے خوش نہیں ۔ مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں چلنے

والی چھوٹے بڑے پیمانے پر آزادی کی تحریکوں نے بھارتی ریاستوں کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور جس کی سب سے بڑی وجہ اقلیتوں کے اندر عدم تحفظ کا احساس جو کہ مودی سرکار آنے کے بعد زیادہ ہی بڑھ چکا ہے۔ ایسے میں بھارتی سرکار اور ہندو جنونیوں کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بھارتی فوج کو اس وقت شدید پریشانی اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک خاتون نے فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران سینکڑوں فوجیوں کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی رہی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر 26جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر فوجی پریڈ کی ریہرسل جاری تھی کہ ایک خاتون نےانتہائی دبنگ نداز میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پرخاتون نے وہاں موجود اہلکاروں کو دھکے بھی دیئے۔ خاتون کوفوری طورپرگرفتارکرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس مدھرورما کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، اس کا پاکستان سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق یا رابطہ ثابت نہیں ہوسکا۔ اس کا تعلق ریاست تلنگانہ کے علاقے نظام آباد سے ہے اور اسے 12 سال قبل طلاق ہوگئی تھی، اس کا سابق سسرال ممبئی میں مقیم ہے، خاتون چند روز قبل نظام آباد سے بذریعہ ٹرین ممبئی کے لیے نکلی تھی لیکن وہ وہاں پہنچی نہیں، جس پر نظام آباد میں ہی اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ خاتون کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، اس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کرائے گئے طبی معائنے سے بھی ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد خاتون کو جلد ہی اس کے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…